(رائٹر) افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے ایک آؤٹ پوسٹ میں نیند کی حالت میں ساتھی فوجیوں نے ہی 12 افغان فوجیوں کو قتل کردیا۔
اندرونی عناصر کا یہ تازہ ترین حملہ ہے، جس میں بڑی ہلاکتیں ہوئی
ہیں۔
قندوز کے سینئر پولس کمانڈر شیر عزيز نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مشتبہ وابستگی رکھنے والے دو فوجی جوان دیر رات کو واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے اور طالبان جنگجؤوں کے ساتھ مل گئے۔